پاکستان نے آج وہ کر دکھایا ہے جو کسی نے سوچا نہیں تھا-پاکستان جیتے اور ایسے جیتے اس کی کسی کو امید نہیں تھی – پاکستان ٹیم ایک لمحے اوپر ایک لمحے نیچے! جو شائقین 30 سال سے انتظار کررہے تھے وہ آج ہوگیا –
پاکستان نے آج سے پہلے کبھی بھارت کو کوئی ورلڈ کپ میچ میں شکست نہیں دی لیکن اج یہ ریکارڈ بھی ختم ہوگیا – وہ جو لیجنڈ نہ کر پائے اے وہ ہوا-جو عمران خان، وسیم اکرم، جاوید میاں داد اور بیشتر کھلاڑی نہیں کر پائے وہ بابر اعظم نے کر دکھایا –
اج پاکستان نے نہ صرف بھارت کو ہرایا ہے بلکے آسانی سے ہرایا ہے-پہلے لاجواب گیند بازی کی اور بھارت کو ایک کم سکور پر روکا آور بھر آرام سے چیز کرلیا –
بابر اعظم ،محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی آج اکیلے ہی سب پر بھاری تھے، تینوں نے کمال کر دیا –