گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا-

نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے پریس کانفرنس کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے مڈل آرڈر کو زیادہ سپورٹ کرنا چاہیے یہ مڈل آرڈر ہمارا ہی ہے اگر کپتان اور ہیڈ کوچ مڈل آرڈر کو سپورٹ نہیں کریں گے تو ان کو کیسے اعتماد آئے گا-

ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ بار بار مڈل آرڈر کے متعلق سوال کر کے کھلاڑیوں کے اعتماد کو خراب کیا جا رہا ہے ثقلین مشتاق نے یہی اپیل کی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر کو زیادہ سے زیادہ سپورٹ کیا جائے-

ثقلین مشتاق کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے کبھی ہم جیتیں گے تو کبھی ہاریں گے یہ قدرت کا حصہ ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں