ائی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 متحد عرب امارات میں کھیلا جارہا ہے – پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹورنامنٹ میں 4 میچ کھیلے ہیں اور ساروں میں کامیابی حاصل کی ہے – پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی لاجواب رہی ہے اور امید ہے آگے بھی ایسی ہی ریے گی –

البتہ قومی ٹیم میں کچھ کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے – ان میں ایک فخر زمان بھی ہیں – فخر زمان نے وارم آپ میچوں میں اچھی کارکردگی دیکھائی لیکن باقی میچوں میں ناکام رہے –

شائقین فخر زمان کی جگہ ٹیم میں سکاٹلینڈ کے خلاف حیدر علی کو شامل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں – شائقین کا کہنا ہے حالیہ فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے حیدر علی کی پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بنتی ہے –

البتہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور پلینگ 11 وہی رہے گی –

اپنا تبصرہ بھیجیں