Indian Cricket News

کیا آپ جانتے ہیں کہ رات کے وقت دودھ پینے سے کیا ہوتا ہے؟ جاننے کے بعد آپ بھی روزانہ رات کو دودھ پینا نہیں بھولیں گے

دودھ پینے کے بے شمار مثبت نتائج انسانی جسم پر ہوتے ہیں، یہ ایک مکمل غذا ہے، جس میں کیلشیئم، پروٹین، وٹامن اے، کے اور بی 12، امائنو ایسڈز، فائبر، سوڈیم اور دیگر خصوصیات شامل ہیں جو جسم کو توانائی بخشنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

زیادہ تر افراد صبح ناشتے میں دودھ پینا پسند کرتے ہیں، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کو 1 کپ دودھ پینے کے بے شمار فوائد ہیں۔

1) شوگر کے مریضوں کے لیے موثر:ذیابیطس کے شکار افراد کی ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہیں، جس سے انہیں نقاہت کا احساس ہوتا ہے، ایسے میں رات میں ایک کپ نیم گرم دودھ پینا صحت کے لیے بہتر ہے لیکن شرط یہ ہے کہ اس میں چینی یا کسی ایسی چیز کا استعمال نہ کیا جائے، جس میں مٹھاس ہو۔

2) نظام ہضم کے لیے مفید:اگر آپ کو قبض کی شکایت ہے تو رات کو سونے سے قبل ایک کپ دودھ ضرور پیئیں، اس سے نہ صرف نظامِ ہضم تیزی سے کام کرتا ہے بلکہ یہ سینے کی جلن اور معدے کی خرابی کو بھی درست کرتا ہے۔

3) جلد اور بالوں کے لیے مفید رات کو ایک کپ دودھ پینا خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ دودھ میں وافر مقدار میں پروٹین پایا جاتا ہے جو جلد کو دلکش بنانے کے ساتھ ساتھ بالوں کی چمک بھی بڑھاتا ہے۔

4) پرسکون نیند آج کل تقریباً ہر عمر کے فرد کو نیند کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے ان کی صحت متاثر ہوتی ہے، جلد تھکن ہوجاتی ہے اور جسم دن بھر سستی کا شکار رہتا ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق دودھ میں Tryptophan نامی ایسے امائنو ایسڈز پائے جاتے ہیں جو رات کو پرسکون نیند فراہم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

 

alidaud

Recent Posts

فخر زمان نے تباہی مچا دی! پاکستان کو پہاڑ جیسا ٹارگٹ چیز کروا دیا! کیا بات ہے فخرِ پاکستان

پاکستان کرکٹ ٹیم اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا…

1 year ago

میں اپنے لیے نہیں کھیلتا ہوں! بابر اعظم نے دبنگ بیان جاری کردیا!

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے دوران بابر اعظم…

1 year ago

سب کے چہیتے بابر اعظم نے تیز ترین بارہ ہزار رنز مکمل کر لیے! بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا! شاباش بابر!

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم آجکل اپنی زبردست اور شاندار…

1 year ago

کسکو اوپن کرنا چاہیے، فخر زمان نے بتا دیا!

پاکستانی کرکٹر فخر زمان نے ٹیم کے مڈل آرڈر میں اپنی موجودہ پوزیشن پر اطمینان…

1 year ago

فخر زمان نے تباہی مچا دی! پاکستان ٹیم کو پہلے میچ کا فاتح بنا دیا! شاباش فخر!

پاکستان کرکٹ ٹیم اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا…

1 year ago

محمد رضوان نے سوریا کمار یادو کی نمبر ون پوزیشن پر اپنی کڑی نظریں جما لی! بہت جلد رضوان بادشاہ بن جائیں گے!

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایا ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے نیوزی لینڈ…

1 year ago