پاکستان ٹیم کے مایا ناز فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی سے ایک انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ اگر آپ کی زندگی پر کوئی فلم بنانی ہو تو آپ کیا چاہیں گے کہ کون سا اداکار آپ کا کردار فلم میں نبھائے؟

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ بہت زیادہ اداکاروں کے بارے میں تو نہیں جانتے لیکن شاہین نے اپنا پسندیدہ اداکار احمد علی اکبر کو قرار دیا جنہوں نے حالیہ مشہور ڈرامہ پری زاد میں اہم کردار ادا کیا ہے-

شاہین آفریدی چاہتے ہیں کہ پری زاد ڈرامے کے ہیرو احمد علی اکبر ان کا کردار فلم میں نبھائیں-

یاد رہے کہ مشہور ڈرامہ پری زاد میں پاکستانی اداکار احمد علی اکبر نے پری زاد کے نام سے ہیرو کا کردار ادا کیا-

اس سیریل کے بعد نا صرف پری زاد ڈرامے کو مقبولیت حاصل ہوئی ہے بلکہ ہیرو کا کردار ادا کرنے والے پری زاد یعنی احمد علی اکبر کی شہرت میں بھی بہت اضافہ ہوا ہے-

اس ڈرامے کی دھوم ہرجگہ مچی ہوئی ہے جس کے باعث پاکستانی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی بھی یہ کہنے پر مجبور ہوگئے کہ شاہین کا کردار انکی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں ڈرامہ سیریل پری زاد کے ہیرو احمد علی اکبر کو نبھانا چاہیے-

اپنا تبصرہ بھیجیں