پاکستان کرکٹ ٹیم کے 40سالہ وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف ہار کے بارے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیم کو اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہوگا ہمیں خوف رہتا ہے کہ ہم کہیں ہار نہ جائیں ہمیں اس خوف سے باہر نکلنا ہوگا اس خوف کو ختم کرنا ہوگا اور تمام کھلاڑیوں کو ٹیم کے لیے کرکٹ کھیلنا ہوگی-

تفصیلات کے مطابق کامران اکمل کا کہنا ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کو شائقین کرکٹ کا دل جیتنے کے لیے زبردست پرفارمنس دینی ہوگی اور اچھا کھیل پیش کرنا ہوگا-

آسٹریلیا کی تعریف کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ آسٹریلیا کے پاس ان کے بڑے پلیر نہ ہونے کے باعث بھی انہوں نے بہترین کرکٹ کھیلی اور وہ جیت گئے-

رپورٹ کے مطابق سلیکشن کے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سلیکشن کا معیار درست نہیں ہے فیصلے میرٹ پر نہیں ہوتے ہمیں چاہیے کہ فیصلے میرٹ پر کریں سلیکشن کا معیار درست کریں اگر آگے بھی اسی طریقے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو چلایا گیا تو بہت جلد پاکستان کرکٹ ٹیم پوری ختم ہو جائے گی-

کامران اکمل کا مزید یہ کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان کے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو بہتر بنانا ہوگا ڈومیسٹک کی پرفارمنس پر فیصلے کرنے ہوں گے یہ نہیں کہ پی ایس ایل میں کوئی کھلاڑی 4 چھکے مارے اور اس کو فورا ٹیم میں لے آؤں اس سے ٹیم کا بہت زیادہ نقصان ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں