پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے آئی سی سی کو چار ملکوں پر مشتمل سیریز جو کہ پاکستان آسٹریلیا انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان ہونی ہے اس کا پلان تیار کر کے آئی سی سی کو بھجوا دیا ہے-

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سیریز کے تیارشدہ پلان کی کاپی آسٹریلیا انگلینڈ اور انڈیا کو بھی بھجوائی ہے تاکہ ان ممالک کے بورڈذ کو بھی اس پلان سے آگاہ کیا جاسکے اور سیریز کے متعلق یاددہانی کرائی جائے-

تفصیلات کے مطابق اگر پلان کو دیکھا جائے تو چار بڑے ملک پاکستان آسٹریلیا انڈیا اور انگلینڈ یہ سیریز کھیلیں گے جس کا فارمیٹ 20 اوور یعنی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر مشتمل ہوگا-

سیریز کی تاریخ کیا ہوگی؟ یہ سیریز کس مقام پر ہوگی؟
اس سیریز کے وینیو کا حتمی فیصلہ روٹیش پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا-

اس چار ملکی سیریز کو آئی سی سی مکمل طور پر مینج کرے گا زیادہ فائدہ آئی سی سی کو ہوگا اس سیریز اور پی سی بی کے تیار شدہ پلان کے متعلق آئی سی سی کے اجلاس میں بات بھی ہوگی اور پھر اس سیریز کے متعلق کیا کرنا ہے کسطرح کروانی یہ آئی سی سی طے کرے گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں