ہفتے کے روز پاکستان سوپر لیگ سیزن ایٹ کا فائنل لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا تھا اس میچ میں لاہور قلندر نے ایک رن سے فتح حاصل کی-

اور یوں لاہور قلندر کی ٹیم نے ملتان سلطان کے خلاف میچ جیت کر پاکستان سوپر لیگ سیزن 8 کا ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا تھا-

پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی بھی آئے تھے نجم سیٹھی نے لاہور قلندر کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل بہت ہی عمدہ رہا-

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ آئی پی ایل سے بڑی لیگ بن چکی ہے اس بار پی ایس ایل کے ریٹنگ پوائنٹس 150 آئے ہیں جب کہ آئی پی ایل کے پچھلے سال 133 تھے-

یاد رہے پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا فائنل کا ہی لوگوں نے دیکھا اور بہت سراہا

اپنا تبصرہ بھیجیں