نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2021 کا میلا جاری ہے – ٹورنامنٹ میں پاکستان کو زبردست بلے باز، الرونڈرز اور گیند باز مل رہے ہیں – ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ورلڈ کپ کے کھلاڑی بھی شامل ہیں – اس کی وجہ سے سب کو ان کھلاڑیوں کی کارکردگی کا مظاہرہ اندازہ بھی ہورہا ہے –

کل کے پہلے میچ میں خیبر پختون خواہ اور بلوچستان کی ٹیمیں مد مقابل آئیں تھی – خیبر پختون خواہ کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اورز میں 2 وکٹیں کے نقصان پر 202 رن بنائے – افتخار احمد نے زبردست بلے بازی کی اور 36 رن بنانے – محمد رضوان نے 40 رن بنائے – اصف آفریدی نے 4 گیندوں پر 16 رن بناکر اننگ کا زبردست اختتام کیا –

اس کے بعد گیند بازی کا وقت آیا تو آصف آفریدی پھر چھا گئے – اصف آفریدی نے 4 اوورز میں 8 رن دیکر 3 آؤٹ کیے – اس سے ثابت ہوتا ہے پاکستان کے پاس کتنے اچھے الرونڈرز اور ٹیلنٹ موجود ہے – ان کی کارکردگی پاکستان کے بہترین الرونڈرز سے بہتر تھی – خیبر پختون خواہ کی ٹیم نے میچ بھی جیت لیا –

اپنا تبصرہ بھیجیں