نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2021 کا میلا جاری ہے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ہے – آج بھی دو میچ کیھلے جارہے ہیں – پہلے میچ کے میں بلوچستان کی ٹیم نے جنوبی پنجاب کو شکت دی – دوسرا میچ جاری ہے جس میں سینڑل پنجاب اور کے پی کی ٹیمیں مد مقابل ہیں –

پہلے میچ میں ایک نوجوان کھلاڑی فیصل اکرم کیھل رہے تھے – یہ ایک بہترین نوجوان کھلاڑی نکل کر سامنے آئے – ایک ایسا کھلاڑی جس کی پاکستان کو عرصہ سے شدید ضرورت تھی –

جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے فیصل اکرم نے کل بڑی سکڑ حاصل کی اور آج بھی بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کیا – فیصل نے کل حیران اس وقت کیا تھا جب انہوں نے محمد رضوان کی وکٹ حاصل کی –

کے پی کے کی طرف سے کیھلتے ہوئے، کل محمد رضوان زبردست بلے بازی کررہے تھے اور آوٹ ہونے کا نام بھی نہیں لے رہے تھے – صہیب مقصود نے فیصل کو اوور دیا اور فیصل نے ایسی بال کروائی کے رضوان کو سمجھ ہی نہیں آئی اور آوٹ ہوگئے –

پاکستان کو عرصے سے ایک ایسے بہترین اپسپنر کی ضرورت تھی –

اپنا تبصرہ بھیجیں