قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے حال ہی میں نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو کے دوران بابر اعظم پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا۔ انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “پاکستان کے عظیم ترین کرکٹر پر تنقید کرنا ناانصافی ہے۔ میری رائے میں ہم اتنے قیمتی جواہر کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی کر رہے ہیں”۔

شاداب نے یہ بھی بتایا کہ “پاکستان کو بابر کی شکل میں ایک شاندار ہیرا ملا ہے، وہ کوہ نور سے بڑا اور قیمتی ہیرا ہے”۔

نائب کپتان نے کہا کہ بحیثیت قوم ہم بابر کی قدر نہیں کر رہے اور ان پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

وہ آخر کار انسان ہے اور ہمیں بھی اس کا احترام کرنا چاہیے جیسا کہ دنیا اس کا احترام کرتی ہے۔‘‘ شاداب نے مزید کہا کہ ’’مجھے حیرت ہوتی ہے جب لوگ ان پر بطور کپتان یا لیڈر شک کرتے ہیں۔ لوگوں کو اس کا احترام کرنا چاہئے جیسا کہ ہم ٹیم میں کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں