اس وقت کی سب سے بڑی خبر جو پاکستان کرکٹ بورڈ سے ارہی ہے، سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی گئی، چیف سلیکٹر کو بھی ہٹا دیا گیا۔ سما نیوز نے کہا!

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کی نئی انتظامیہ نے قومی سلیکشن کمیٹی، جونیئر اور ویمن سلیکشن کمیٹی کو پہلے ہی دن ختم کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نئے چیف سلیکٹر اور نئی عبوری پاکستان کرکٹ بورڈ سلیکشن کمیٹی کا فیصلہ آج ہو جائے گا۔

بعض ذرائع بتا رہے ہیں کہ عبوری سلیکشن کمیٹی کے لیے انضمام الحق، شعیب اختر حتیٰ کہ شاہد آفریدی کا نام بھی زیر غور ہے جس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جناب نجم سیٹھی نے آج ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کے دفتری امور کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں