پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز کا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل آسٹریلین ٹیم کے خلاف آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی یہ میچ جیتنا پاکستان کے لیے بہت ضروری ہوگا کیونکہ اگر پاکستان ٹیم آج کا میچ ہار جاتی ہے تو پوری ون ڈے سیریز سے ہاتھ دھو بیٹھے گی-

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے میچ ہارنے کے بعد نہ صرف تنقید کی زد میں آئی ہے بلکہ اپنی موجودہ ریکنگ سے بھی نیچے چلی گئی ہے-

پاکستان کرکٹ ٹیم کو سیریز کا فیصلہ اپنے حق میں کرنے کے لیے لئے آج کا اور اگلا تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ لازمی آسٹریلیا کے خلاف جیتنا ہوگا-

یاد رہے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کو اپنے ہی گھر میں سیریز کے پہلے میچ میں 88 رنز کے مارجن سے بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا-

لیکن آج کے میچ کی جیت اور تیسرے ون ڈے میں فتح حاصل کرنا پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے انتہائی ضروری ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں