پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کا کہنا ہے ابھی تک پاکستان کرکٹ ٹیم میں مجھ سے بہتر کوئی بھی مڈل آرڈر کا کھلاڑی موجود نہیں ہے-

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کا کہنا ہے کہ پچھلے پانچ سالوں میں میری اوسط قومی کرکٹ ٹیم کے سب مڈل آرڈر بلے بازوں سے بہتر ہے!

عمر اکمل نے انٹرویو میں یہ بھی شکوہ کیا کہ پی سی بی نے مجھے قربانی کا بکرا بنا لیا ہے آئندہ سیریز میں پاکستان کی سلیکشن کمیٹی کو میرے متعلق سوچنا چاہیے-

یاد رہے اس سے پہلے بھی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور عمر اکمل کے بڑے بھائی کامران اکمل نے بھی یہ شکوہ کیا تھا کہ عمر اکمل کو قومی کرکٹ ٹیم کا لازمی حصہ ہونا چاہیے پی سی بی اور قومی کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم کو عمر اکمل کی سلیکشن کے متعلق فیصلہ کرنا چاہیے-

اپنا تبصرہ بھیجیں