پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ دونوں ہی پچھلے کچھ دنوں سے پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیریز کو لے کر بات چیت کر رہے تھے جس کی میزبانی پاکستان نے کرنی ہے اب اس سیریز کو باقاعدہ طور پر فائنل کر لیا گیا ہے اور اس کے حتمی شیڈول کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے-

پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ میں 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز 8 سے 12 جون تک کھیلے گی ہر میچ کے بعد ایک دن کا وقفہ ہوگا-

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم اپنا پہلا ون ڈے میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 8 جون 2022 کو کھیلی گی دوسرا ون ڈے 10 جون 2022 کو ہوگا اور تیسرا ون ڈے 12 جون 2022 کو ہوگا-

رپورٹ کے مطابق سیریز کے تینوں ون ڈے میچز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ویسٹ انڈیز ٹیم سیریز کھیلنے کے لیے 5 جون کو پاکستان پہنچے گی-

یاد رہے یہ تینوں میچز دسمبر 2021 میں ہونے تھے لیکن ویسٹ انڈیز ٹیم کے خیمے میں covid-19 ہونے کی وجہ سے اس سیریز کو ملتوی کر دیا گیا تھا-

اپنا تبصرہ بھیجیں