آسٹریلیا کے تاریخی دورہ پاکستان جس نے شروعات سے لے کر اب تک بہت سی تاریخیں رقم کی ہیں اس ٹور پر بڑے بڑے ریکارڈذ بنے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ایک اور بڑی تاریخ بھی رقم ہو گئی ہے-

تفصیلات کے مطابق تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے دو طرفہ سیریز پاکستان میں کلر کٹ میں کھیلی ہو-

رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا تو آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں ون ڈے سیریز وائٹ کٹ میں کھیلی تھی-

لیکن اس تاریخی دورہ پاکستان میں آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں دو طرفہ سیریز پہلی بار کلر کٹ میں کھیلی ہے-

یاد رہے اس سے پہلے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے صرف ایک میچ ہی کلر کٹ میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا جو کہ 1996 کے عالمی کپ کا فائنل تھا جس میں پاکستان نے عالمی کپ کی میزبانی کی تھی-

بہت ساری تاریخیں جو اس ٹور پر رقم ہوئی ہیں ان میں اس بڑی تاریخ کا بھی شمار ہو گیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں