پاکستان کی ویمن ٹیم آج ایک بار پھر شکست سے دوچار ہوگئی اس بار انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو بد ترین شکست سے دوچار کیا-

رپورٹ کے مطابق انگلینڈ ویمن ٹیم کے ساتھ میچ میں پاکستان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 41.3 اوور میں صرف 105 بنا سکی اور آل آوٹ ہوگئی ٹیم انگلینڈ کو 106 رنز کا ٹارگٹ ملا-

انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے یہ ٹارگٹ ہنستے کھیلتے صرف 19.2 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر ڈالا انگلینڈ کی ٹیم میں Danni Wyyat نے 86 گیندوں پر 76 رنز بنائے اور مین آف دی میچ کا اوارڑ حاصل کیا-

پاکستان ٹیم کو نہ صرف انگلینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے بلکہ پاک ٹیم اب ٹورنامنٹ سے بھی باہر ہو چکی ہے-

بھارت سمیت کئی بڑی ٹیموں نے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان ویمن ٹیم کو شکست سے دوچار کیا ہے صرف پاکستان اب تک ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم سے ہی جیت پائی ہے-

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نمبر ون پر موجود ہے جس نے اب تک چھ میں سے چھ میچ جیتے ہیں جبکہ پاکستان کی ویمن ٹیم ٹورنامنٹ میں سب سے آخر میں موجود ہے جس نے چھ میں سے صرف ایک میچ ہی جیتا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں