آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 متحد عرب امارات میں کھیلا جارہا ہے – تقریباً روز دو ہی میچ کھیلا جاتے ہیں – پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی لاجواب رہی ہے، تمام میچوں میں کامیابی ملی ہے – پاکستان نے چار میں سے چار میچ جیتے ہیں اور اپنا کمال دیکھایا ہے _

پاکستان نے پہلے میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو بری طرح سے شکست دی تھی اور 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی – اس میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے زبردست گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور 3 وکٹیں حاصل کیں – راہول، کوہلی اور روہت شرما کو شاہین شاہ آفریدی نے ہی اوٹ کیا –

ویرات کوہلی بھی اب شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کرنے پھر مجبور ہوگئے ہیں – ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ وہ جب شاہین شاہ آفریدی جیسے گیند باز کو کھیلتے ہیں تو انکو تھوڑا سا دیکھنا پرتا یے کیونکہ وہ گیند باز اچھے ہیں –

اطلاعات کے مطابق ویرات کوہلی نے یہ نہیں کہا کے وہ ان سے ڈرتے ہیں –

اپنا تبصرہ بھیجیں