مشہور و معروف کمنٹیٹر نے پاکستان سوپر لیگ سیزن ایٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم کو ان کی بیٹنگ پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا-

تفصیلات کے مطابق سائمن ڈول نے گزشتہ روز بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی پر بھی تنقید کی ویرات کوہلی نے گزشتہ روز IPL میں نصف سینچری اسکور کی-

42 اسکور سے 50 تک جانے میں RCB کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے 10 گیندوں کا سامنا کیا جس پر سائمن ڈول نے کہا ٹی ٹوئنٹی میں تیز بلے بازی کرنی چاہیئے ناکہ اپنے اسٹیٹس کے لیے رنز کریں-

یاد رہے اس پہلے سائمن ڈول نے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم پر بھی تنقید کی تھی جب بابر اعظم نے پی ایس ایل میں اپنی سینچری اسکور کی-

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم آئے دن اسی وجہ سے کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں آہستہ کھیلتے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں