پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان ہفتے کو ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا اس میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور نیوزی لینڈ کو 193 رنز کا ٹارگٹ دیا-

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زبردست اننگز کھیلی اور اپنی ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی تیسری سنچری مکمل کی-

میچ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ سے کپتان بابر اعظم سے میچ پریزنٹر زینب عباس نے سوال کیا کیا آپ نے سنچری کے بعد جو سیلیبریشن کی اس کا جواب آپ نے اپنے ناقدین کو دیا ہے؟

جس پر بابر اعظم نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہہ سکتے ہیں یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اسٹرائیک ریٹ کی وجہ سے سخت ترین تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں