پاکستان میں نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سلیکشن کمیٹی کے لیے بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے، جس نے ممکنہ کھلاڑیوں کو حتمی شکل دینے کے لیے کپتان بابر اعظم سے مشاورت کی ہے۔

ٹیم کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی سے منظوری ملنے کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سلیکشن کمیٹی اور بابر اعظم کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوئی جس میں سیریز کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید برآں اندرونی ذرائع سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بابر اعظم آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 تک پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی برقرار رکھیں گے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ سیریز کے بعد بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹائے جانے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں لیکن اب صورتحال سامنے آ گئی ہے۔ قابل اعتماد ذرائع سے واضح کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں