پی ایس ایل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر احسان اللّٰہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہت سے شائقین کرکٹ کا دل جیتا ہے-

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایا ناز فاسٹ بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی بڑی تعریفیں کی ہیں-

احسان اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے وہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایا ناز فاسٹ بولر شعیب اختر کی تیز ترین گیند کا ریکارڈ توڑ دیں-

احسان اللّٰہ کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ شعیب اختر ایک ورلڈ کلاس گیند باز ہیں کوئی بھی شعیب اختر کے ریکارڈ کو نہیں توڑ سکتا-

یاد رہے روالپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے اپنے دور میں تیز گیند بازی سے بہت نام کمایا ہے اور دنیا بھر کے کرکٹرز ان کی تعریفوں کے پل باندھتے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں