پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز صائم ایوب کا کہنا ہے کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بلے باز سعید انور کی طرح بننا چاہتے ہیں-

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی صائم ایوب نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز لیجنڈری بلے باز سعید انور کی بہت تعریف کی اور انہوں نے کہا کہ میں سعید انور کی ویڈیو دیکھتا ہوں اور انہیں کی طرح بننا چاہتا ہوں-

صائم ایوب کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ بابر اعظم کی کپتانی میں پشاور زلمی کی فرنچائز کی طرف سے کھیلتے ہوئے بڑا مزہ آیا بابر اعظم بہت زیادہ سپورٹ کرتے ہیں-

صائم ایوب نے کہا کہ مجھے جس نمبر پر بھی ٹیم میں موقع دیا جائے گا اس نمبر پر پرفارم کرنے کی پوری کوشش کروں گا اور میں چاہتا ہوں کے بہترین بلے باز بنوں تاکہ لوگ مجھے فالو کریں-

یاد رہے صائم ایوب نے پشاور زلمی کی طرف سے کھیلتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے فینز کو بہت متاثر کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں