پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بلے باز محمد یوسف کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے ریکارڈ ٹوٹتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہو گی اگر اسے کوئی پاکستانی کھلاڑی توڑے-

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کے متعلق مقامی کرکٹ ٹیم ٹیم کے سابق مایہ ناز بلے باز محمد یوسف کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بابر اعظم کے اندر و قابلیت موجود ہے کہ وہ میرے ریکارڈ توڑ سکتے ہیں-

بابر اعظم پاکستان کرکٹ ٹیم کی تاریخ کا وہ بڑا نام ہے جو کہ تیزی سے رنز سکور کر کے بڑے بڑے بلے بازوں کے ریکارڈز کو پاش پاش کر رہا ہے-

قومی کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کپتان بابر اعظم نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے ریکارڈ پر بھی نظر جمائے ہوئے ہیں اور وہ ان کو توڑنے کے خواہش مند بھی ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں