پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ جب رمیز راجہ نے پی سی بی چیئرمین کی ذمے داری سنبھالی تو انہیں معلوم ہوا کہ رمیز راجہ وقار یونس اور مصباح الحق کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے اسی وجہ سے انہوں نے عالمی ٹی ٹوئینٹی کپ سے پہلے ہی استعفی دینے کا اعلان کر دیا تھا-

یاد رہے گزشتہ سال پاکستان ٹیم کی خراب کارکردگی کی وجہ سے مصباح الحق اور وقار یونس شدید تنقید کا نشانہ بنتے تھے اور چیرمین شپ بدلنے کے فوراً بعد ہی مصباح الحق اور وقار یونس نے عالمی ٹی ٹوئینٹی کپ سے پہلے ہی استعفی دے دیا تھا-

تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے مزید یہ کہا کہ رمیز راجہ کو سب کھلاڑی اور تمام اراکین کے بارے میں اچھی طرح سے پتہ ہے انہوں نے ایک عرصہ کمینٹری کرتے ہوئے گزارا ہے وہ کرکٹ کی سب چیزوں کے متعلق اچھا برا جانتے ہیں-

مصباح الحق مزید یہ کہتے ہیں کہ رمیز راجہ کی چیرمین شپ میں پاکستانی ٹیم آگے جا سکتی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں