پاکستان کے سابق کھلاڑی اور حالیہ بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ فواد عالم اپنی فارم کو واپس لانے کے لیے بہترین کوشش کر رہے ہیں-

محمد یوسف کا کہنا ہے کہ صرف فواد عالم ہی نہیں بلکہ ہر کھلاڑی کو ایسے دنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب وہ اپنی پرفارمنس نہیں دکھا پاتے۔

فواد عالم سخت محنت اور لگن کے ساتھ خود پر کام کر رہے ہیں اور امید ہے کہ فواد عالم بہترین فارم کے ساتھ واپس آئیں گے۔

یاد رہے فواد عالم پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا پائے فواد عالم اس سیریز میں زیادہ تر مچل سٹارک کا شکار بنے-

کوچ یوسف کا مزید کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے 351 پر ڈکلیئر کرکے دلیرانہ فیصلہ کیا امید ہے کہ میچ کا نتیجہ ضرور دیکھنے کو ملے گا-

تفصیلات کے مطابق کوچ نے مزید یہ کہا کہ پاک ٹیم نے اچھا پرفارم کیا ہے دونوں ٹیمیں میچ کا رزلٹ اپنے حق میں لانے کے لیے محنت کر رہی ہیں-

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان آسٹریلیا کے 351 رنز پر ڈکلیئر کرنے کے بعد 73 رنز بنا کسی وکٹ کے نقصان پر بنا پائی ہے-

عبداللہ شفیق 27 اور امام الحق 42 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں