بھارتی پریمیر لیگ کا آغاز اس وقت ہوچکا ہے – پاکستان میں بھی بھارتی پریمیر لیگ کی بہت زیادہ فین فولونگ ہے – اس وقت ماہے رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوچکا ہے اور دنیا بھر میں مسلمان روزے رکھ رہے ہیں – بھارتی پریمیر لیگ میں بھی بہت زیادہ مسلمان کھیل رہے ہیں –

ان میں سے کچھ بھارت کے مقامی کھیلاڑی بھی ہیں اور اس کے ساتھ ہی ساتھ افغان کھیلاڑی بھی انڈین پریمیر لیگ کھیل رہے ہیں – اطلاعات کے مطابق کل افغانستان کے مایا ناز کرکٹر اور دنیا کے بہترین سپن گیند باز راشد خان نے انسٹاگرام پر ایک تصویر اپلوڈ کی-

اس تصویر میں راشد خان کے ہمراہ سحر میں ہارڈک پانڈیا موجود تھے – ہارڈک پانڈیا اس وقت انڈین پریمیر لیگ کے دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز کے کپتان ہیں – انکی اس حرکت نے سوشل میڈیا پر تباہی مچا دی – انہوں نے یہ کرکے کافی اچھا کام کرلیا اور بتایا انسان کو سب سے پہلے انسانی ہونا چاہیے –

اپنا تبصرہ بھیجیں