پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایا ناز اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ہم آسٹریلیا کے خلاف اچھی کارکردگی دکھا کر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سارے میچز اپنے نام کریں گے-

تفصیلات کے مطابق مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کا مزید یہ کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم بہت اچھی ہے وائٹ بال سیریز میں ان کے بڑے کھلاڑی نہیں کھیل رہے جس سے پاکستان کو فائدہ ہو سکتا ہے لیکن ہم آسٹریلیا کی اس ٹیم کو بھی ہلکا نہیں لے سکتے-

رپورٹ کے مطابق فخرزمان کا مزید یہ کہنا ہے کہ حالیہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے انہیں بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے کوشش کریں گے کہ آسٹریلیا کیخلاف لمبا اسکور بنا سکیں اور پاکستان ٹیم کو میچ جیتوائیں-

وکٹ کے حوالے سے فخرزمان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی وکٹ بہت اچھی ہے یہاں پر بڑے سکور دیکھنے کو ملتے ہیں ون ڈے کرکٹ میں 300+ ایک بہت اچھا اور زبردست سکور ہوگا-

رپورٹ کے مطابق فخر زمان کا مزید یہ کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے اگر بڑے کھلاڑی وائٹ بال سیریز کھیلتے تو بہت زیادہ اچھا ہوتا لیکن ان کا یہ کمبینیشن بھی بہت زیادہ اچھا ہے ہم ان کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلنے کی پوری کوشش کریں گے-

اپنا تبصرہ بھیجیں