پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کو کیوں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کا سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا-

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا کہنا ہے کہ میرے بھائی عمر اکمل نے پچھلے دو سالوں میں مشکل حالات میں کرکٹ کھیلی لیکن ان کو مواقع نہیں دیے گئے-

کامران اکمل کا کہنا ہے کہ میرے بھائی عمر اکمل کو چاپلوس کی عادت نہیں ہے اس لیے وہ سلیکٹرز کی نظر میں نہیں آتے-

یاد رہے پہلے بھی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا تھا کہ عمر اکمل کی ورلڈکپ اور ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر میں ضرورت ہے ان کو ٹیم میں ضرور شامل کرنا چاہیے-

کامران اکمل نے کہا تھا کہ عمر اکمل کی صلاحیتیں بابر اعظم اور سلیکٹرز کو ان کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر رہی ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں