پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کے مایہ ناز بیٹسمین عابد علی کا کہنا ہے کہ اب وہ مکمل طور پر فٹ ہو چکے ہیں اور کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں-

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کے ڈاکٹرز نے ان کو کہا ہے کہ وہ اپنی پریکٹس کا آغاز دوبارہ سے کر سکتے ہیں-

پہلے عابد علی کو ان کے ڈاکٹرز نے تھوڑی سی ٹریننگ کی اجازت دی تھی لیکن اب جب ان کے ڈاکٹرز نے ان کو مکمل طور پر فٹ قرار دیا ہے تو ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنی ٹریننگ مکمل طور پر کرسکتے ہیں-

یاد رہے ٹیسٹ کرکٹر عابد علی پاکستان کی طرف سے مسلسل ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے تھے لیکن قائد اعظم ٹرافی میں دل میں تکلیف ہونے کی وجہ سے عابد کو کرکٹ سے دور ہونا پڑا جس کے بعد عابد علی کا مکمل طور پر علاج کروایا گیا-

دل میں تکلیف ہونے کی وجہ ٹیسٹ کرکٹر کا معائنہ کیا گیا معائنے کے بعد یہ پتہ لگا کہ عابد کی دل کی شریانے بند ہیں جس وجہ ٹیسٹ کرکٹر کو دو اسٹنٹس بھی ڈالے گئے-

رپورٹ کے مطابق عابد علی نے اپنی ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں