لاہور : شعیب اختر نے پاکستان کی ورلڈ کپ 2021 کے لیے خطرناک پلینگ 11 بنالی-

پاکستان کی ورلڈ کپ 2021 کے لیے بکواس ترین سکواڈ کا اعلان پیر کو ہوا – شائقین کا کہنا تھا ہے یہ سکواڈ بکواس ترین ہے –

اب شعیب اختر میدان میں اترے ہیں اور شعیب اختر نے اپنی پلینگ 11 سب کو بتا دی ہے – شعیب اختر نے محمد عامر کو بھی اپنی پلینگ 11 میں شامل کرلیا ہے –

پاکستانی سٹار فاسٹ بولر کی گیارہ رکنی ٹیم میں بابر اعظم اور فخر زمان اننگز کی شروعات کر رہے ہیں – پہلی وکٹ کے نقصان پر محمد رضوان اور پھر شعیب ملک چوتھے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے دیکھائی دیں گے –

پھر عماد اور شاداب خان کو بھی ٹیم میں رکھا گیا ہے – اس کے بعد محمد حفیظ ، حسین ٹلٹ بھی پلینگ 11 کا حصہ ہونگے –

بالنگ میں شاہین شاہ آفریدی – پی ایس ایل میں زبردست بالنگ اور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شاہ نواز دہانی اور پھر حسن علی موجود ہونگے –

دنیا کے تیز ترین گیند باز نے فہیم اشرف کو بھی ٹیم میں شامل کیا ہے –

تمام لوگ اس وقت اپنی اپنی ٹیم بنارہے ہیں اور شعیب اختر نے بھی ایک اچھی ٹیم بنائی ہے – سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے یہ ٹیم پاکستان کی سکواڈ سے بہتر ہے –

اپنا تبصرہ بھیجیں