پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایا ناز فاسٹ بولر محمد عامر موجود دور کے شاہین آفریدی سے زیادہ بہتر ہیں-

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے محمد عامر اب انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں لیکن وہ بہت ہی باصلاحیت فاسٹ بولر ہیں اور شاہین آفریدی سے بہتر ہیں-

سرفراز احمد کہتے ہیں کہ وہ پہلے نمبر پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بالر محمد آصف کو دوسرے نمبر پر محمد عامر جبکہ تیسرے نمبر پر لاہور قلندر کے کپتان شاہد آفریدی کو بہترین بولرز میں شامل کریں گے-

یاد رہے شاہین آفریدی اور محمد عامر کا موازنہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ کیا جاتا ہے لیکن سرفراز احمد نے شاہین کو تیسرے جبکہ محمد عامر کو دوسرے نمبر پر رکھ کر انہیں شاہین سے بہتر قرار دیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں