پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہلکی پھلکی انجری کے باعث شاہین آفریدی آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے میچ نہیں کھیلے-

پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے مقابلے میں آسٹریلیا ٹیم کے اوپنر بلے باز ٹریوس ہیڈ نے شروعات میں پاکستانی بالرز کی خوب پٹائی کی-

تفصیلات کے مطابق ایک اوور میں زیادہ سکور پڑنے کی وجہ سے فاسٹ بولر حسن علی کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب تنقید کا نشانہ بنایا-

رپورٹ کے مطابق لوگوں نے پہلے میچ میں شاہین شاہ آفریدی کو خوب یاد کیا کیونکہ شاہین شاہ آفریدی دنیائے کرکٹ کے ان بولرز میں شمار ہوتے ہیں جو کہ شروعات ہی میں اپنی ٹیم کو وکٹ لے کر دیتے ہیں-

شاہین شاہ آفریدی کے نہ ہونے کے باعث فاسٹ بولر حسن علی سے پہلے اوور کا آغاز کیا گیا جس کے بعد آسٹریلوی اوپنر بلے باز ٹریوس ہیڈ نے ان کی خوب پٹائی کی-

ٹریوس ہیڈ نے نہ صرف حسن علی کو بلکہ شروعات میں وسیم جونیئر کو بھی نہ بخشا سوشل میڈیا پر حسن علی اس لئے ٹرینڈ میں رہے کیونکہ انہیں ایک اوور میں بہت زیادہ سکور لگا تھا-

اپنا تبصرہ بھیجیں