لاہور : اسٹار کرکٹر اور پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں واپسی کرنے جا رہے ہیں-

(ای پی ایل) ایورسٹ پریمیر لیگ کے آئندہ ہونے والے ایڈیٹین میں شاہد آفریدی کٹھمندو کنگز کی نمائندگی کریں گے –

اس کا باضابطہ اعلان کٹھمندو الیون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا –

ٹورنامنٹ کا انعقاد 25 ستمبر سے 9 اکتوبر تک کیا جائے گا –

اویریسٹ پریمیر لیگ عامر اختر کے زیر اہتمام لیگ ہے جو کے ایک دو ہفتے کی ٹورنامنٹ ہے- اس لیگ کا انعقاد نیپال میں ہوتا ہے-

ٹورنامنٹ میں کٓل ٦ ٹیمیں حصہ لیں گی –

یاد رہے شاہد آفریدی 6 ماہ سے کرکٹ نہیں کھیلے، انجری کے باعث پی ایس ایل کے باقی میچوں سے دستبردار ہوگئے تھے-

اپنا تبصرہ بھیجیں