پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایا ناز اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث اس لیے پاکستان ٹیم میں موجود ہیں کیونکہ رمیز راجہ جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ہیں وہ انہیں پسند کرتے ہیں-

سعید اجمل کا ماننا ہے کہ اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم میں رضوان کی جگہ سرفراز احمد کو بیک وکٹ کیپر کے طور پر موجود ہونا چاہیے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اندر اس وقت محمد حارث موجود ہیں-

سرفراز احمد اپنی ٹیم کی طرف سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2022 کے ٹورنامنٹ میں زبردست کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوئے ہیں اور ان کی خود کی پرفارمنس بھی بے حد شاندار رہی ہے-

یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ اسکواڈ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے اسکواڈ اور ٹرائی نیشن سیریز میں بھی سرفراز احمد کو شامل نہیں کیا گیا ان کی جگہ محمد حارث کو بیک اپ وکٹ کیپر کے طور پر کھلایا جائے گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں