آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان کو دو دو میچ جتوانے والے آصف علی کے لیے ایشیا کپ 2022 اتنا اچھا ثابت نہ ہوا اور اس میں وہ بری طرح سے ناکام رہے-

سوائے بھارت کے خلاف ایک چھکا مار کے پریشر ریلیز کرنے کے اصف علی ایشیا کپ میں کچھ نہ کر پائے-

آصف علی آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 میں بہترین کار کردگی دکھانے کے لیے پر امید ہیں- آصف علی نے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ وہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 کے لیے تیاری کر رہے ہیں-

آصف علی: جیسا کہ “میں ایشیا کپ کے دوران صحیح طریقے سے پرفارم نہیں کر سکا تھا، میں اس کمی کو دور کرنے اور اپنی فنشنگ کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ میں سخت محنت کر رہا ہوں اور کوچز کے ساتھ بات چیت کر رہا ہوں کہ اس پر کیسے کام کیا جائے۔”

“میں نے اس سے پہلے آسٹریلیا میں ایک دو گیمز کھیلے ہیں، اگرچہ میں ماضی میں گول نہیں کر سکا تھا، لیکن اس بار میں ٹورنامنٹ کے لیے خود کو اچھی طرح سے تیار کروں گا۔” [جیو نیوز/فیضان لاکھانی]

اپنا تبصرہ بھیجیں