پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ چار ملکوں پر مشتمل سیریز کو ضرور کروانا چاہیے ہمیں کرکٹ میں سیاست کو شامل نہیں کرنا چاہیے آخر کب تک کرکٹ میں سیاست چلے گی-

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے راجہ رمیز راجہ کا مزید یہ کہنا ہے کہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے چار ملکی سیریز کو خوش آئند قرار دیا ہے اب آئی سی سی کے اجلاس میں میں چار ملکی سیریز کو لے کر بات ہو گی دیکھتے ہیں آئی سی سی اس بارے میں کیا کہتا ہے انگلینڈ اور بھارت کے کرکٹ بورڈ اس چار ملکی سیریز کو لے کر اپنا کیا رد عمل دیتے ہیں-

رپورٹ کے مطابق رمیز راجہ کا مزید یہ کہنا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ لوگ بڑی تعداد میں دیکھتے جس سے ویور شپ کا بڑا فائدہ ہوتا اسی طرح انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے میچز جو ایشز کا حصہ ہوتے ہیں اس کی ویور شپ کی تعداد بھی کافی زیادہ ہے-

رمیز راجہ کا مزید یہ کہنا ہے کہ ہم نے اپنا پلان چار ملکی سیریز پر مشتمل آئی سی سی کو بھجوا دیا ہے اور ساتھ ساتھ ہم نے اپنی سیکیورٹی سے بھی ان کو مکمل طور پر آگاہ کیا ہے-

یاد رہے پی سی بی نے اپنا تیار شدہ پلان ان چاروں ملکی سیریز کو لے کر آئی سی سی کو پہلے ہی بھجوا دیا ہے اب آئی سی سی کے اجلاس میں اس پلان کے متعلق بحث ہوگی-

اپنا تبصرہ بھیجیں