پاکستان اور بھارت کے مقابلے کے لیے پاکستان کی پلینگ ١١ کیا ہو گی بڑا فیصلہ ہو چکا ہے- تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون کے اندر حسن علی کو شامل نہیں کیا جائے گا-

بابر اعظم نے کل پریس کانفرنس کے بعد اس بات کو واضح کردیا تھا کہ پاکستان کی پلیئنگ الیون کو حتمی شکل دی گئی ہے البتہ ان آج کیا جائے گا-

ذرائع کے مطابق بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون طے ہوچکی ہے جس کے اندر پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین کو شامل کیے جانے کا امکان ہے، البتہ کچھ ذرائع کا بتانا ہے کہ شانواز دانی کو پاکستان کی الیون میں کھلایا جائے گا-

بابر اعظم اور محمد رضوان اوپن کریں گے جن کے بعد فخرزمان نمبر تین پر بلے بازی کا مظاہرہ کریں گے نمبر4 کے اوپر حیدر علی یا شاداب خان میں سے کوئی کھیلے گا اطلاعات کے مطابق حیدر علی کے کھیلنے کے چانسز بہت کم ہیں-

اس کے بعد افتخار احمد، خوشدل شاہ سمیت آصف علی کو ٹیم میں موقع دیا جائے گا- پاکستان کی بولنگ اٹیک کے اندر حسنین جانی میں سے ایک کھیلیں گے، نسیم شاہ اور حارث کنفرم کھیلیں گے-

اپنا تبصرہ بھیجیں