گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف چھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا-

میچ ختم ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے پریس کانفرنس کی جس میں محمد رضوان کا کہنا تھا کہ جو لوگ بھی پاکستان کے لیے برا چاہتے ہیں اللہ تعالی ان کو خود ذلیل کرے گا-

محمد رضوان نے گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنے ناقدین کو بھی منہ توڑ جواب دیا کیونکہ ناقدین ان کے اسٹرائیک ریٹ پر بہت زیادہ تنقید کرتے تھے کل محمد رضوان نے زبردست اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کر کے تمام ناقدین کے منہ بند کر دیے-

اس وقت عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نمبر ون پوزیشن پر موجود ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں