پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور بھارتی کرکٹ کے اسٹار بولر جسپریت بمراہ دنیائے کرکٹ میں اپنی بہترین کارکردگی دکھا کر اپنا نام بنا چکے ہیں-

تفصیلات کے مطابق اگر پاکستان کرکٹ ٹیم کے گیند باز شاہین شاہ آفریدی اور انڈین کرکٹ ٹیم کے سٹار بولر جسپریت بمراہ کی آمدنی کا موازنہ کیا جائے تو جسپریت بمراہ کی آمدنی پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے کئی گناہ زیادہ ہے-

رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ اپنے سٹار جسپریت بھمرا کو سالانہ 16 کروڑ 73 لاکھ 58 ہزار روپے تنخواہ کے طور پر دیتا ہے اس کے برعکس پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو سالانہ پی سی بھی صرف 1 کروڑ 69 لاکھ روپے ہی تنخواہ کے طور پر دیتا ہے-

دونوں کی آمدنی میں اگر موازنہ کیا جائے تو بھارتی بولر جسپریت بمراہ شاہین شاہ آفریدی سے کئی میل آگے ہیں جبکہ حالیہ کارکردگی دیکھی جائے تو شاہین شاہ آفریدی بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمرا سے کئی گناہ بہتر ہیں لیکن پھر بھی شاہین آفریدی کو جسپریت بمراہ سے کئی گناہ کم تنخواہ دی جاتی ہے-

پی سی بی کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کا شمار سب سے زیادہ تنخواہ لینے والوں میں ہوتا ہے لیکن اگر اس کے برعکس دیکھا جائے تو بھارتی کرکٹ ٹیم میں جسپریت بمراہ سے بھی کئی زیادہ تنخواہ لینے والے لوگ ابھی بھی ان سے آگے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں