پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم کو اس سال آئی سی سی کرکٹ آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے-

اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ سے کپتان کو آرڈر ملنے پر بہت سارے کھلاڑیوں نے بابر اعظم کو مبارکباد پیش کی-

شاداب خان محمد وسیم جونیئر اور حارث رؤف نے ٹویٹ کر کے بابر اعظم کوکنگ کہا اور انہیں ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد پیش کی-

پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی نے بھی بابر اعظم کو ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی اور ان کو پاکستان کا فخر کہا-

یاد رہے 2022 بھی بابر اعظم کا بہت ہی بہترین سال رہا جس میں بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس میں زبردست کارکردگی دکھا کر دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کے دل کو جیت لیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں