لاہور : بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کو افغانستان کے خلاف سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ –

پاکستان اور افغانستان کی سیریز کا شیڈول جاری ہوچکا ہے – سیریز کا آغاز 1 ستمبر سے ہوگا اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز 5 ستمبر تک کھیلے جائیں گے -سارے میچ سرلنکا میں ہونگے –

سیریز کو دھچکا اس وقت لگا جب طالبان نے افغانستان میں کنٹرول حاصل کیا اس کے بعد افغان بورڈ نے سیریز 2 وینوز پر کروانے کا مطالبہ کردیا لیکن پی سی بی نے اس تجویز کو مسترد کر دیا تھا –

پی سی کا مطالبہ تھا کے ورلڈ کپ سے قبل کم سے کم سفر کیا جائے، افغانستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی بات مان لی ہے اور سیریز کو فائنل کر دیا ہے –

تاہم تفصیلات کے مطابق بڑے پاکستانی کھلاڑی اس سیریز میں آرام کریں گے – جس میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ شامل ہیں –

اپنا تبصرہ بھیجیں