آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایا ناز بلے باز اسٹیون اسمتھ پاکستان کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز اور ایک میچ پر مشتمل ٹی ٹوئینٹی سیریز کے سکواڈ سے باہر ہو گئے-

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی بلے باز اسٹیون اسمتھ انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوئے ہیں اسٹیو اسمتھ کو ہاتھ کی کہنی میں تکلیف کے باعث ٹیم سے باہر کیا گیا ہے –

رپورٹ کے مطابق اسٹیون سمتھ کی تکلیف کوئی زیادہ نہیں تھی انہیں معمولی سی تکلیف تھی لیکن آنے والے مصروف کرکٹ شیڈول کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسٹیون سمتھ کو پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں آرام دیا جائے-

تفصیلات کے مطابق اسٹیون سمتھ کی جگہ آسٹریلوی کرکٹ کے وائٹ بال سکواڈ میں مچل سویپسن کو شامل کیا گیا ہے-

یاد رہے اسٹیون سمتھ کی جگہ وائٹ بال سکواڈ میں شامل ہونے والے مچل سوئپسن آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کا بھی حصہ تھے جس میں آسٹریلیا ٹیم نے پاکستان کو بد ترین شکست سے دوچار کیا ہے اور تاریخی سیریز اپنے نام کی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں