ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کے لیے تقریباً تیار ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ اب ہمیں صرف اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے بین الاقوامی یا لیگ میچ کا انتظار ہے۔

ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم جو پشاور میں واقع ہے پشاور زلمی کی ٹیم کا ہوم گراؤنڈ ہے جو پاکستان سوپر لیگ کی کامیاب ترین فرنچائز میں سے ایک ہے۔

جاوید آفریدی نے حال ہی میں ٹویٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ “ارباب نیاز اسٹیڈیم کے تازہ ترین مناظر”

انہوں نے مزید کہا کہ مٹی کا بیٹا ہونے کے ناطے میں وعدہ کرتا ہوں کہ اگلے سال پشاور میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کی میزبانی کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔ ہم امید کر سکتے ہیں کہ پاکستان سوپر لیگ سیزن 9 یا افغانستان سیریز پشاور میں کھیلی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں