محمد عامر اور شاہد آفریدی کی کرکٹ میں ایک بار پھر سے واپسی ہورہی ہے، دونوں ٹی ٹین لیگ 2021 میں آکشن میں ہونگے –

ٹی 10 لیگ کا اگلا ایڈیشن اس سال کے اخر میں، ورلڈ کپ کے بعد کھیلا جانا ہے – لیگ کا کرکٹ شائقین کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے کیونکہ یہ چھوٹی سی لیگ ہے اور میچ جلدی جلدی ختم ہوجاتے ہیں –

ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان کے بیشتر کھلاڑی لیگ میں شرکت کریں گے – پچھلے سال این او سی نہ ملنے کے باعث بیشتر کھلاڑی لیگ میں ان ایکشن نہیں تھے –

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر اس سال ٹی 10 لیگ میں بنگلہ ٹائیگرز کی نمائندگی کریں گے – محمد عامر نے سی پی ایل میں لاجواب گیند بازی کی تھی –

پاکستان کے معروف ترین کرکٹر شاہد خان آفریدی بھی محمد عامر نے ساتھ بنگلہ ٹائیگرز کی جانب سے کھلیں گے – اس سے قبل شاہد آفریدی نے ایورسٹ پریمیر لیگ میں 2 میچ کیھلے ہین-

اپنا تبصرہ بھیجیں