ائی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کے آغاز میں اب تقریباً 48 گھنٹوں کا وقت رہ چکا ہے – پرسوں ایونٹ کی کوالیفائینگ سٹیج کا آغاز ہوجائے گا – جس کےبعد 23 اکتوبر کو سپر 12 مرحلہ ہوگا –

تقریباً ساری ٹیمیں دبئی پہنچ چکی ہیں – اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آج 21 بجے چارٹد فلائیٹ کے ذریعے دنئی کے لیے روانہ ہوجائے گی – قومی ٹیم ورلڈ کپ میں پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کیھلے گی لیکن اس سے قبل 2 وارم آپ میچ کیھلے جائیں گے –

پاکستان کی ورلڈ کپ سکواڈ میں شرجیل خان کو نہیں رکھا گیا – شرجیل خان کی حالیہ کارکردگی بہترین تھی پھر بھی انکو نظر انداز کر دیا گیا – وہ چھکے مارنے کے بھی ماہر تھے –

کل پریکٹس سیشن کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے چھکے مارنے کی مشقیں کی-” اطلاعات کے مطابق کپتان نے شاداب خان، شعیب ملک اور محمد نواز مع لمبے لمبے چھکے مارے –

اپنا تبصرہ بھیجیں