انٹرنیشنل کرکٹ کونسل جیسے کہ ہر بدھ کے روز نئی رینکنگ جاری کرتا ہے آج بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی رینکنگ جاری کر دی ہے- پاک کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم اس وقت میں نمبر ون پوزیشن پر برقرار ہے-

پچھلے ہفتے جب سوریا کمار یادو نے ویسٹ انڈیز کے خلاف لاجواب بلے بازی کا مظاہرہ کیا تھا تو انہوں نے بابر اعظم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی-

پچھلے ہفتے اپڈیٹ ہونے والی آئی سی سی کی رینکنگ میں بابراعظم پہلے اور سوریا کمار ان سے دو پوائنٹ کم لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں-

بابر اعظم کے آئی سی سی ریٹنگ پوائنٹس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 818 تھے اور سوریا کمار یادو کے 816- اس ہفتے بابراعظم کے پوائنٹس 818 ہیں ہی لیکن سوریا کمار یادو کے فینز کیلئے انتہائی بری خبر آ گئی ہے-

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی رینکنگ کے مطابق بابراعظم پہلی پوزیشن پر برقرار ہے اور سوریا کمار یادو کی 25 رنز کی اننگ ان کے پوائنٹس میں اضافے کے بجائے کمی کا سبب بن چکی ہیں-

بابر اعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہے اور سورج کمار زیادہ آٹھ سو پانچ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں- ان کے بعد پاکستان کے محمدرضوان تیسرے نمبر پر ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں