پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کا قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ تینوں فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم کے متعلق کہنا ہے کہ بابر اعظم کو کپتانی چھوڑ کر اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے-

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا نجی چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ اور کپتانی دو الگ باتیں ہیں بابر کو چاہیے کہ وہ کپتانی چھوڑ کر اپنی بیٹنگ پر توجہ دیں گے کپتانی چھوڑ کر اپنی بیٹنگ پر زیادہ توجہ دیں گے تو زیادہ ریکارڈ اپنے نام کر پائیں گے-

شعیب ملک نے کہا کہ بابر کو گائیڈ کرنے والوں کو یہ مشورہ بابر کو دینا چاہیے کہ وہ اپنی کپتانی چھوڑ دیں اور اپنی بلے بازی پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں-

شعیب ملک کہتے ہیں کہ ابھی بابر اعظم کپتانی میں بہتری کے مرحلے سے گزر رہے ہیں لیکن وہ کپتانی چھوڑ کر اگر بیٹنگ پر توجہ دیتے ہیں تو زیادہ ریکارڈ بنا سکتے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں