مشہور و معروف تجزیہ کار سکندر بخت کا کہنا ہے کہ کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں لیکن اچھے کپتان نہیں ہیں-

تفصیلات کے مطابق سکندر بخت کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم کو کپتانی چھوڑ دینی چاہیے اور اپنی بیٹنگ پر دھیان دینا چاہیے-

سکندر بخت نے بھارتی کرکٹ ٹیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جس طریقے سے سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی نے کپتانی کو چھوڑا اسی طرح بابر اعظم کو بھی کپتانی چھوڑ دینی چاہیے-

یاد رہے پچھلے کچھ دنوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم کو ایشیا کپ ورلڈ کپ کا فائنل اور انگلینڈ کے خلاف سیریز ہارنے کے بعد بدترین تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے-

لیکن پی سی بی نے ابھی تک بابر اعظم کو تینوں فارمیٹس کا کپتان مقرر کیا ہے اور آنے والے والے میچز کے رزلٹ پر بابر اعظم کی کپتانی کا فیصلہ ہوگا-

اپنا تبصرہ بھیجیں