پاکستان ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں سنچری اسکور کرکے نہ صرف اپنی ٹیم کو جیتوایا مین آف دا میچ بھی پایا اور پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز بھی حاصل کیا-

بابر اعظم کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ ملنے پر انہیں ایک بہترین اور زبردست لال رنگ کی کار کے تحفے سے نوزا گیا یہ کار دوسری گاڑیوں کی نسبت اس لیے زیادہ مختلف ہے کیونکہ اس کے اندر دوسری گاڑیوں کی نسبت زیادہ فیچرز ہیں-

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم جب اس گاڑی کو چلانے کے لیے گاڑی کے اندر بیٹھے تو انہیں گاڑی کو نمایاں اسٹینڈ سے اتارتے ہوئے دشواری پیش آ رہی تھی یہاں تک کے جیسے ہی گاڑی کو تھوڑا سا آگے کیا گیا نمایاں اسٹینڈ کا ایک حصہ اوپر ہو گیا تھا-

یاد رہے بابر اعظم چاہتے تھے کہ ان کو مین آف دی سیریز میں ملنے والی گاڑی کو وہ گراؤنڈ میں ڈرائیو کریں اور اپنے مداحوں کو خوش کریں-

اپنا تبصرہ بھیجیں